شنبه 03/می/2025

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن اور بھارتی جنتا دل رہنما کی ملاقات

بدھ 6-جولائی-2022

حماس کے سیاسی بیورو کے رکن ابو مرزوق اور بھارتی سیاسی جماعت جنتا دل کے سیکرٹری جنرل اور ترجمان کی ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ جاری کیے گئے بیان کے مطابق ابومرزوق نے بھارتی رہنما کو فلسطین کی تازہ  صورت حال اور اس تناظر میں ہونے والی پیش رفت  سے آگاہ کیا ۔ا نہوں نے اس موقع پر فلسطنیوں کے جذبہ آزادی کے بارے میں بتایا کہ کس طرح اہل فلسطین اپنی آزادی کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں تاکہ آزادانہ اپنی سرزمین پر لوٹ سکیں۔

اس نوقع پر انہوں نے بھارتی عوام کی طرف سے فلسطینی عوام اور ان کے کاز کی حمایت کی تاریخ کا حوالہ دیا کہ بھارت کے عوام فلسطینی عوام کے حقوق کے کس طرح حامی رہے ہیں۔ انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کی تعریف کی کہ اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے کع مجرمانہ فعل قرار دیا ۔

ملاقات کے دوران بھارتی جنتا دل کے سیکرٹری جنرل اور ترجمان تیاگی نے کہا ان کا ملک اور جماعت  جنتا دل جائز فلسطین کاز کی حمایت کرتی ہے اور ا س بارے میں  اس کا موقف فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔ البتہ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ بھارت کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے لیے اپنا کردار اور حمایت بڑھانی چاہیے۔  

دونوں طرف سے سایسی قائدین نے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور دو طرفہ عوامی رابطوں پر زور دیا تاکہ فلسطینیوں اور بھارتی عوام کے مفاد میں ایک دوسرے کی مدد کر سکیں

مختصر لنک:

کاپی