آج صبح اسرائیلی قابض فوج نے جنین کے جنوب میں واقع جبع قصبے پر گولیاں چلائیں۔ گولہ باری میں فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوا جو کچھ دیر موت و حیات کی کشمکش کے بعد رفیقِ اعلیٰ سے جا ملا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی رابطہ دفتر کو مطلع کیا کہ 20 سالہ رفیق ریاض رفیق غنام قصبے میں اس کی فورسز اور مقامی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔
غنام کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر کے سامنے اس وقت شدید زخمی ہوا جب جبع میں مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔ قابض فوج نے زخمی غنام اور ایک اور نوجوان کو اپنی حراست میں لے لیا تھا۔