جمعه 15/نوامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج نے کئی گھروں اور ایک شادی ہال کو بلڈوز کر دیا

منگل 5-جولائی-2022

قابض اسرائیلی اتھارٹی نے شمالی اردن کی وادی میں  خربت حمسہ کے رہائشی فلسطینیوں کو نوٹس جاری کیے ہیں کہ وہ اپنے گھروں اور دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کی تعمیر سے روک دیا ہے۔  اسرائیلی قابض اتھارٹی کا دعوی ہے کہ فلسطینیوں کی یہ ساری تعمیراتی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔ ان نام نہاد نوٹس جاری کرنے کی مہم کی آڑ میں فلسطینیوں کی املاک کی تباہی جاری رکھی ہوئی ہے۔

مقامی اہلکار عارف ضراغمہ نے بتایا چھ  خاندانوں کو بھی  30 گھروں اور دیگرڈھانچوں کی تعمیر سے روکا گیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی حکام مے نے علاقے میں کئی مزید فلسطینیوں کے گھروں کی تصاویر بنائی ہیں۔ خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ان گھروں کو قابض اتھارٹی نشانہ بنائے گی۔  معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی اتھارٹی نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ان گھروں کے مالکان کو اس طرح کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا تھا۔

 علاقے کے لوگوں کو اسرائیلی اتھارٹی نے اپنے گھر خالی کرنے اور گھروں سے چلے جانے کا کہا ہے۔ امکان ہے اس علاقے میں فلسطینی شہریوں کے گھروں کے خلاف یہ مہم اگلی جمعرات تک جاری رہے گی۔

ایک اور واقعے میں اسرائیلی بلڈوزروں نے صبح سویرے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری شروع کر دی ۔ان مسماری کی زد میں آنے والی فلسطینیوں کی  املاک میں گھروں کے ساتھ زرعی ڈھانچے بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں اسرائیلی قابض اتھارٹی نے ایک فلسطینی کے زیر ملکیت شادی ہال کو بھی مسمار کر دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی