فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطینیعلاقوں میں کرونا کی لہر میں تیزی سامنے آئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہگذشتہ ایک ہفتے کے دوران کرونا کے دو مریض فوت ہوئے جب کہ 2637نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پچیس جون سے دو جولائی تک فلسطینیعلاقوں میں کرونا کے 1162 مریض صحت یابہوئے۔
ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایکہفتے کے دوران غرب اردن میں کرونا کا ایک مریض جاں بحق جب کہ 1667نئے کیسز سامنے آئے جب کہ غزہ میں کرونا کے نئے مریضوں کی تعداد 50اور بیت المقدس میں نئے کیسز کی تعداد 920 تکپہنچ گئی ہے۔
غرب اردن میں مزید 759مریض صحت یاب ہوئے۔ غزہ میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 23اور القدس میں 380 ہے۔