قابض اسرائیلی فوج نے گیمنگ ایپلی کیشنز کے ذریعےدرجنوں فوجیوں کے اسمارٹ فونز کو ہیک کرنے میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سائبرہیکنگیونٹ کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔
عبرانی چینل 12 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’حماس‘کے سائبر ہیکنگ یونٹ کے ارکان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اسرائیلی لڑکیوں کےبھیس میں درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے فون ہیک کیے اور پھر حماسکے تکنیکی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ گیم ایپلی کیشن کا لنک بھیج دیا جو کہ اسمارٹفونزکوکنٹرول کرتا ہے اور موبائل کے اندر موجود ڈیٹا تک رسائی کا ذریعہ بنتا ہے۔
اسرائیلی جنرل سیکیورٹی سروس (شن بیٹ) کے انفارمیشنسیکیورٹی فارمیشن کے ایک افسر کے مطابق جس کا نام "A"سے شروع ہوتا ہے کا کہنا ہے کہ "حماسکی لڑکیاں فوجیوں سے کہہ رہی ہیں کہ وہ اس کے ڈاؤن لوڈ پر کلک کرکے اسمارٹ فونز میںگھسنے کے لیے پیشگی تیار کردہ گیم ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں اوراس طرح حملہ آور فوجیوںکے فون کو مکمل طور پر کنٹرول کرتے ہیں۔
چینل نے کہاکہ ہیکنگ کی کارروائیوں کوایک الیکٹرانک آپریشن کے ذریعے دریافت کیا گیا جس کی قیادتشن بیٹ کے سگنل ڈویژن میں انفارمیشن سیکیورٹی اور سائبر پروٹیکشن نے تشکیل کی گئی تھی۔اسے "کھیل کا خاتمہ” کہا گیا کیونکہ یہ نام حماس سے لیا گیا تھا۔ ایک بدنیتیپر مبنی گیم ایپلی کیشن ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں کے بارے معلومات اکھٹی کرنا ہے۔
"اے” نے مزید کہا کہ حماس نے ایک ایسیایپلی کیشن تیار کی ہے جو پہلی نظر میں عام دکھائی دیتی ہے، لیکن تحریک کے ارکان لڑکیوںکے جعلی پروفائلز کے ذریعے فوجیوں کو اپنے فون پر ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیےراضی کر رہی ہیں۔
A. نےاس بارے میں بات کی کہ شن بیٹ کی طرف سے کی جانے والی دراندازیوں کو ناکام بنانے کےعلاوہ حماس نے مذکورہ ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد فوجیوں کے فون کامیابی کے ساتھہیک کیے۔