ہفتے کی شام قابضاسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پربھاری مشین گن سے فائرنگ کی۔
ماہی گیروں کی سنڈیکیٹکے ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس اور رفح کے گورنریوں میں سمندرمیں تعینات قابض بحریہ نے سمندر میں کام کرنے والی ماہی گیروں کی کشتیوں پر شدید فائرنگکی جس سے انہیں واپس جانے اور سمندر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔
قابض بحری افواج غزہکی پٹی کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتیوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہیں اور ان کے ماہیگیری کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔
سال کے آغاز سے ابتک غزہ کی پٹی پر قابض افواج کے حملوں میں 15 ماہی گیر زخمی اور 41 کو گرفتار کیا گیاہے۔