چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی خاتون کے جنازے پر اسرائیلی فوج پرحملہ

ہفتہ 2-جولائی-2022

کل جمعہ کو قابضاسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہرالخلیل میں ایک فلسطینی خاتون کےجنازے کے جلوس پر حملہ کیا۔ اس واقعے نے مئی کے وسط میں غرب اردن کے شمالی شہرجنین میں صحافی شیریں ابو عاقلہ کےجنازے پر حملے کے واقعے کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعاتفلسطین کے مطابق فلسطینی خاتون کا جنازہ شمالی الخلیل میں بیت امر کے مقام پرقبرستان لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران قابض فوج نے جلوس کے شرکا کو روک دیا۔

قابض فوج نےفلسطینی خاتون کےجنازے کے جلوس کو بغیر کسی وجہ سے روکا۔ اس واقعے نے شیریں ابوعاقلہ کے جنازے پرحملے کی یاد تازہ کردی۔

کل جب قابض فوجفلسطینی خاتون کے جنازے کو لےجانے سے روک رہی تھی فلسطینیوں نے قابض فوج کے خلافمزاحمت کی۔ جنازے کے شرکا میت کے ساتھ اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ اوگولیوں کی بوچھاڑ میں قبرستان لے گئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی