فلسطینی تحریک مزاحمت حماس نے شام پر اسرائیلی جاریحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت جنگی جرائم کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ یہ حملوں عربوں اور مسلم امہ دونوں پر ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کے ساتھ فوجی اتحاد کی بات ہو رہی ہے۔ یہ دونوں باتیں در اصل اسرائیلی توسیع پسندی کا حصہ ہیں۔
د حماس کے ترجمان نے زور دے کر کہا ”شمن کی طرف سے دھمکیاں، خطرہ اور دشمن کے جرائم امہ کے لیے ہیں۔ ان کا ضرور جواب اور جامع مزاحمت کی جانی چاہیے۔ ایسی جامع مزاحمت جس میں تما تر توانائیاں اور قوت اکٹھی ہو جائیں تاکہ ان اسرائیلی جرائم کو روک سکیں۔ ”
ترجامن نے یہ بیان ہفتے کی صبح شام پر اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے دیا ۔ شام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں جنوبی ساحلی شہر طرطوس میں تین شامی شہری زخمی ہو ئے ہیں۔۔ دریں اثنا اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کرتے ہوئے پرندوں کے شکاریوں اور ماہی گیروں کو زیر محاصرہ غزہ میں نشانہ بنایا ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔؎
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوجیوں نے مشین گن سے فائرنگ کی ۔ اس فائرنگ سے پرندے شکار کرنے والے فلسطینیوں کو ٹارگیٹ کیا گیا۔ قابض فوجیوں نے یہ کارروائی جوہرالددک ٹاون کے مشرق میں کی ہے۔ یہ علاقہ غزہ کے وسط میں قابض فوج نتے متعدد ماہی گیروں کو گرفتار کرنے کے علاوہ ان کی کشتیاں بھی قابض فوجیوں نے قبضے میں لے لیں۔