محمد حمادہ ترجمان حماس نے فلسطینی عوام پربڑھتے ہوئے اسرائیلی جرائم کے خلاف فلسطینی مزاحمت میں شدت لانے کی اپیل کی ہے۔ مقبوضہ یروشلم میں حماس کے اس ترجمان نے یہ اپیل یروشلم میں دو بچوں کے خلاف اسرائیلی کی طرف سے بے رحمانہ اور غیر انسانی واقعہ کے بعد کی ہے۔
”دو ننھے بچوں جن میں ایک شیر خوار بھی شامل تھا انہیں گاڑی میں بند کر دیا اور ان کے والدین کو گرفتار کر کے لے گئے۔ ترجمان حماس نے کہا اسرائیل کی طرف سے یہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔”
ترجمان محمد حمادہ نے کہا ” قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے اس طرح کے واقعات اسرائیلی ظلم و جبر اور غیر انسانی جرائم ہیں۔ ” اسرائیل کے ان جرائم کے خلاف اسرائیل پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ چلنا چاہیے۔ ”
انہوں نے مزید کہا ”فلسطینیوں کو ان اسرائیلی مظالم پر مبنی بار بار پیش آنے والے واقعات کی روک تھام کے لیے اور اسرائیل سے نجات کے لیے مزاحمت میں شدت لانا ہو گی۔”
اس سے قبل بدھ کے روز اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ یروشلم کے رہائشی ایک نوجوان اور ان کی اہلیہ کو گاڑی روک کر گرفتار اور ساتھ لے گئی۔ جبکہ ان کے شیر خوار بچے اور اس سے تھوڑے دوسرے بچے کو گاڑی میں ہی بند کر گئے۔ ایک شیرخوارسمیت دو ننھے بچوں کا اس طرح اسرائیلی ظلم کا شکار ہونے کا یہ منفرد واقعہ تھا۔ جس پر پورے فلسطینی عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔