جمعه 02/می/2025

اسرائیلی قابض اتھارٹی کی مسماری مہم ۔ درجنوں فلسطینی بے گھر

جمعرات 30-جون-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے مقبوضہ یروشلم کے علاقہ عناتا  ٹاون  میں فلسطینیوں کے گھر اور دوسرے تعمیراتی ڈھانچے مسمار کر دیے ہیں۔  ان مکانات کے بارے میں اسرائیلی  قابض اتھارٹی  نے دعوی کیا کہ یہ غیر قانونی طور پر بنائے گئے تھے اور ان مکانات کے لیے قابض اتھارٹٰی سے  لائسنس حاصل نہیں کیے گئے تھے۔  

 مقامی ذرائع کے مطابق ” اسرائیلی بلڈوزر قابض اتھارٹی کی پولیس معیت میں لائے گئے  اور انہوں نے   گھروں کے علاوہ  بھیڑ بکریوں کے باڑوں  کو گرا دیا۔ یہ املاک کیرشان خاندان کی ملکیت تھیں۔  اس اسرائیلی کارروائی کے نتیجے میں محض چند منٹوں کیرشان خاندان کے 22 افراد بے گھر ہو گئے۔”

اس سے قبل پچھلے بدھ کے روز بھی قابض اتھارٹی کی اسی طرح کی ایک کارروائی  کے دوران عناتا ٹاون نے کاروباری استعمال کے تعمیراتی ڈھانچوں کے علاوہ تین میک شفٹ گھروں کو مسمار کر دیا تھا، علاقے میں اس نوعیت کی ظالمانہ کارروائیاں قابض ااسرائیلی اتھارٹی کا معمول بن چکی ہیں۔   

مختصر لنک:

کاپی