چهارشنبه 30/آوریل/2025

زہریلی گیس کے اخراج سے متاثر ہونے والوں سے حماس کی تعزیت

منگل 28-جون-2022

تحریک حماس نے مملکتِ اردن کے جنوبی شہر عقبہ میں زہریلی گیس کے اخراج سے ہونے والے جانی نقصان پر اردن کے بادشاہ، حکومت اور عوام سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا:  "ہم اس المناک حادثے پر اردنی عوام سے تعزیت اور متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔”

دعا کی گئی: ’’اللہ متاثرین کو اپنی رحمت سے نوازے۔ لواحقین کو اپنے اعزہ کی رحلت پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ زخمیوں کو جلد اور مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔‘‘

سوموار کو اردن کی بحیرہ احمر کی بندرگاہ عقبہ پر زہریلی کلورین گیس کے اخراج سے 13 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ کرین کی خرابی کی وجہ سے کیمیکل اسٹوریج کنٹینر گر گیا، جس سے گیس خارج ہوئی۔

مختصر لنک:

کاپی