جمعه 02/می/2025

اسرائیلی قابض فوج نے 16 فلسطینی اغوا کر لیے

اتوار 26-جون-2022

اسرائیل کی قابض فوج نے اتوار کی صبح مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم کے علاقوں سے 16 فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا ہے۔  مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے قریوت ٹاون میں چھاپہ مارتے ہوئے مختلف آبادیوں میں گھروں مختلف گھروں کو ٹارگٹ کیا۔

اس کارروائی کے دوران چھ نوجوانوں  کو اغوا کیا گیا۔  اسرائیلی فوجیوں  نے قریوت ٹاون میں ایک عارضی  انٹیرو گیشن سنڑ قائم کر کے لوگوں سے انٹیروگیشن کرتے رہے۔  نابلوس سے قریوت ٹاون کے علاوہ سلفیت میں اسرائیلی فوج نے اسکاکا نامی گاوں پر بھی اسی طرح چڑھائی کی۔

اسکاکا میں قابض فوج نے دوسرے لوگوں کے علاوہ ایک ہی خاندان سے ایک باپ بیٹے کو بھی اغوا کیا اور لے گئی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ  سب مغویان  شہید علی حرب کے رشتہ دار ہیں جنہیں منگل کے روز قابض فوج نے شہید کیا تھا۔

تلکرم میں اسرائیلی قابض فوج نے دوبھائیوں کو اغوا کیا ۔ ان کا تعلق ذندق خاندان سے ہے۔ ایک اغوا  عین شمس کے پناہ گزین کیمپ سے ہوا۔ قابض فوج نے العشایدہ اور عسکرہ بیت اللحم سے اغوا کیا ہے۔

 عسکرہ میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ  قابض فوج نے ایک فلسطینی قیدی عطیہ عساکرہ کے گھر چھاپہ مارا او ان کے خاندان کو حکم دیا کہ پیر کے روز اس کی رہائی پر کوئی تقریب نہ کی جائے۔ علاوہ ازیں دو مزید نوجوانوں کو بیت عمرٹاون سے  سے قابض دوجیوں نے چھاپے کے دوران اغوا کیا۔

مشرقی یروشلم میں اسرائیلی پولیس نے دو مقامی کارکنوں کو اٹھا لیا ، یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا ہے۔ ان میں ایک نام سعاد ابو رموز کو اس کی ورک پلیس بیت الھوا سے اٹھایا گیا ۔ یہ جگہ سلوان کے قریب ہے۔ 

پولیس نے فتح کے سینئیرذمہ دار احمد الغول کو بھی ان کے سلوان میں گھر سے اٹھا لیا ہے۔ جبکہ قابض فوج نے چاراور نوجوانوں کو بھی اغوا کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی