پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی نوجوان زخمی

اتوار 26-جون-2022

اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی صبح  سویرے فائرنگ کر کے تین فلسطینیوں کو زخمی کر دیا ۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق و الگ الگ واقعات میں یہ لوگ زخمی ہوئے ایک واقعہ طولکرم کے مغرب میں طیبہ چیک پوسٹ پر نوجوانوں پر فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ دونوں زخمی ہوگئے۔

 جبکہ تیسرے فلسطینی نوجوان کے زخمی ہونے کا واقعہ  نور شمس میں اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی فوجی وہاں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں ریڈ کرنے آئے تھے۔  یہ نوجوان ربڑ کی گولی کے فائر سے زخمی ہوا۔ خیال رہے پناہ گزینوں کا یہ کیمپ طولکرم  شہر کے نزدیک ہے۔

 تینوں  زخمی نوجوانوں کو بعد ازاں مقامی لوگ  ہسپتال  لے گئے۔  جہاں وزارت صحت نے ان کی حالت تسلی بخش بتائی ہے تاہم ان کا علاج جاری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی