جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کے وفد کی لبنانی صدر سے ملاقات

ہفتہ 25-جون-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور تحریک کی قیادت کے ایک وفد نے کل جمعہ کو لبنانی جمہوریہ کے صدر میشل عون سے ملاقات کی۔

تحریک کے سربراہ نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر لبنانی صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لبنان کی مضبوطی، استحکام اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت اور قوم فلسطینی کاز کے ساتھ ہے اور فلسطینی قوم لبنان کے استحکام کی خواہاں ہے۔

اُنہوں نے حماس کی جانب سے لبنان کے سمندری وسائل پر قابض ریاست کی جانب سے چوری کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔

حماس کے سربراہ نے فلسطین، القدس اور الاقصی سے متعلق پیش رفت اور اسلامی اور عیسائی مقدسات کے حق کی بار بار خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے خطے میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے دروازے کھولنے اور نئی شکل دینے کی کوششوں کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان چیلنجوں کے مقابلے میں عرب موقف کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ھنیہ نے پناہ گزینوں کے مسئلے اور ان کے حالات زندگی اور انسانی حقوق کو بہتر بنانے کی ضرورت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حق واپسی کے حق کی پاسداری اور کسی بھی آبادکاری کے منصوبوں، نقل مکانی یا متبادل وطن کو مسترد کرنے پر زور دیا۔

دوسری طرف صدر میشل عون نے حماس کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور ان کے منصفانہ نصب العین  کے بارے میں لبنان کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا اور مزاحمت کی کامیابیوں اور فلسطینیوں کے استقامت کی تعریف کی۔

مختصر لنک:

کاپی