حماس نے اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمت کو موثر بنانے کے لیے وسیع البنیاد قومی مزاحمتی پلیٹ فام بنانے پر زور دیا ہے۔ حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک جاری کردہ بیان میں حماس کی طرف سے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔
ترجمان کے مطابق ” ہمیں اسرائیلی قبضے سے نمٹنے کے لیے لازما زیادہ طاقتور، مربوط اور موثر مزاحمتی ماحول بنا ہو گا۔ تاکہ ہم اسرائیلی قبضے کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روک سکیں اور اسرائیلی اہداف پورے ہونے میں مضبوط رکاوٹ پیدا کر سکیں۔ خصوصا ٹوٹ پھوٹ کے موجودہ ماحول میں اس چیزکی بہت زیادہ ضرورت ہے۔”
حماس کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ” اس وسیع البنیاد مزاحمتی فورم سے تیزی اور مستعدی کے ساتھ مزاحمتی جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے جو تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہو اور جو مزاحمت کی تمام شکلوں میں موجود ہو ۔” نیز یہ ہماری ساری سرزمین پر ہونے والی جد و جہد اور مزاحمت کی پشت پر کھڑی ہو۔” تاکہ فلسطینی عوام کو ان کے حقوق کا ملنا آسان ہو سکے۔”
فوزی برہوم نے اپنے عزم کا اظہار کرتے کہا ” یہ ہمارا عقیدہ اور ایمان ہے ” یہ ساری مزاحمت ایک بھر پور متوازی سفارتی مہم کے طور پر بھی متحرک و موثر ہونی چاہیے اور سفارتی انداز کے طور پر ہونی چاہیے تاکہ ” امہ ” کی فلسطینی عوام حقوق کے لیے ہر سطح سے حمایت حاصل کی جاسکے اور فلسطینی مزاحمت کو زیادہ جاندار بنایا جا سکے۔ اس کے لیے ہر سطح پر مزاحمت کی حمایت کی جائے ۔ ”