چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی املاک کا انہدام جاری

جمعرات 23-جون-2022

قابض اسرائیلی اتھارٹی نے فلسطینیوں کے معدد املاک کو مسمار کر دیا ہے۔ فلسطینی شہریوں کی املاک کو گرانا، ان پر قبضہ کرنا حتی کہ ان کی زرعی اراضی پر کھڑی فصلوں کو آگ لگا دینا اور وہاں موجود تعمیراتی ڈھانچوں کو تباہ کردینا بھی اسرائیلی فوج اور پولیس کا معمول بن چکا ہے۔

تازہ واقعات بدھ کے روز مقبوضہ یروشلم اور بیت اللحم میں پیش آئے ہیں۔ جہاں ان املاک کی  تعمیر کے خلاف قانونی موشگافیوں کوبہانہ بنا کر گرایا گیا ہے۔ ان کاروائیوں کے دوران اسرائیلی قابض اتھارٹی نے گھوڑوں کا اصطبل بھی گرا دیا ہے۔ اسی طرح بیت حنینہ میں ایک پارکنگ ایریا کو بھی مسمار کر دیا ہے۔

جبکہ بیت اللحم میں اسرائیلی قابض فوج نے بلڈوزروں کی مدد سے زرعی مقاصد کے لیے تعمیر کردہ ایک دھانچے کو منہدم کر دیا ہے۔ یہ زرعی زمین پر قائم شدہ ڈھانچہ نحالین ٹاون میں تھا۔

مختصر لنک:

کاپی