فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے کل ہفتے کی شام غزہ کی پٹی میں میدانی کارروائیوں کی نقل کرتے ہوئے فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا۔
بریگیڈ کے ترجمان ابو حمزہ نے کہا کہ آئندہ کسی بھی جنگ کے تناظرمیں ہم القدس بریگیڈز میں ‘عزم صادق’ مشقوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں جو کہ غزہ میں کئی روز تک جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ” مشقیں متعدد فوجی فارمیشنوں، خاص طور پر میزائل اور آرٹلری یونٹس کی شرکت کے ساتھ مختلف فیلڈ آپریشنز کی نقالی کریں گی۔”
انہوں نے نشاندہی کی کہ "یہ بابرکت کوشش ہمارے مجاہدین کی جنگی تیاریوں کو بڑھانے کے فریم ورک کے اندر آتی ہے اورہماری طرف سے آزادی اور مہاجرین کی وطن واپسی تک اپنے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔