ہفتے کی شام فلسطین کے علاقے اریحا کے مغرب میں واقع عرب الملیحات کے علاقے میں آباد کاروں نے چرواہوں پر حملہ کیا ۔ اس حملے میں ایک بزرگ فلسطینی کے سر میں چوٹیں آئیں۔
ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ 65 سالہ فلسطینی محمد فلیحات عرب الملیحات کے علاقے (اریحا کے مغرب) میں بھیڑوں کے چرواہوں پر آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں سر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی قابض فوج کی حفاظت میں چرواہوں پر حملہ کیا، انہیں مارا پیٹا اور ایک زرعی ٹریکٹر کو قبضے میں لے لیا۔
قابض فوج نے چھ فلسطینیوں کو اس وقت گرفتار کر لیا، جب وہ علاقے میں موجود تھے۔آباد کاروں نے علاقے کے مکینوں پر حملہ کیا اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
عرب الملیحات کا علاقہ آباد کاروں اور قابض فوج کے اکثر حملوں کے نشانے پر رہتا ہے۔