چهارشنبه 30/آوریل/2025

آزادی کے لیے صرف اسرائیل سے لڑنے کا راستہ ہے: خالد مشعل

اتوار 19-جون-2022

حماس کے  خارجہ امور کے سربراہ خالد مشعل نے یہ زور دے کر کہا ہے کہ ”’فلسطینی عوام کے پاس اسرائیل کے خلاف لڑ کر آزادی حاصل کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ” انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا "حماس اور دوسرے تمام فلسطینی گروپ شہدا کے خون کیساتھ  جیلوں میں موجود قیدیوں  کی قربانیوں  کے ساتھ وفادار رہیں گے۔”

انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہدا ئے جنین کے اہل خانہ سے  فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ جنین میں اسرائیلی قابض فوج نے جمعہ کے روز تین فلسطینی نوجوانوں لحلوح، یوسف صلاح اور لیث ابو سرور کو روز صبح سویرے شہید کر دیا تھا۔

خالد مشعل نے کہا "میں شہدا کے وارثوں کو دل کی گہرائیوں سے ان عظیم ہیروز کی شہادت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم اپنے دشمن کے مقابلے میں مزاحمت کرتے رہیں اور لڑتے رہیں گے۔ ہمارے ان شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔”

انہوں اپنے اور فلسطینی عوام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا  ”ہمارے پاس اسرائیل کے خلاف لڑنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔” کیونکہ آزادی کا ایک ہی راستہ لڑتے ہوئے ہیروانہ شہادت قبول کی جائے تاکہ دشمن ہماری سرزمین چھوڑنے پر مجبور ہو جائے۔”

فلسطینی قائد نے کہا ان قربانیوں کے بعد ہی آزادی مل سکتی ہے۔ ہمارا اپنے رب پر ایمان ہے کہ کامیابی جلد آئے گی اور پھر ہم مسجد اقصی میں اللہ کے سامنے جھک جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی