جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت

ہفتہ 18-جون-2022

حماس نے ہفتے کی صبح  غزہ پر کیے گئے  اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ” یہ اسرائیل کی اس  جارحیت کا حصہ ہے،  جس جارحیت  کا اس نے پوری ارض فلسطین کو ہدف بنا رکھا ہے، اسی جارحیت کا ایک تازہ مثال  مزاحمت کرنے والے  تین نوجوان فلسطینیوں کی جنین شہر  میں شہادت ہے۔”

ایک بیان میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ” قابض ریاست کی  فلسطینی سر زمین پر جاری جارحیت کا مقصد  مزاحمت کی رفتار کو روکنا ہے۔ لیکن اسرائیل اس میں ناکام اور نامراد رہے گا۔”

ترجمان کے مطابق ” فلسطینی مزاحمت ہمیشہ جاری رہے گی،  فلسطینی عوام کے لیے  ہر جگہ ایک حفاظتی ڈھال کا کام کرتی رہے گی اور دشمن کو تہہ تیغ کرتی رہے گی۔” حازم قاسم نے زور دے کر کہا ” فلسطینیوں کی  اسرائیلی قبضے کے خلاف جائز جدوجہد  آزادی کی منزل تک جاری رہے گی،   یہ جدوجہد  فلسطینی عوام کے خواہشات کے مطابق  حصول آزادی کے لیے ہے۔”

واضح رہے اسرائیلی قابض فوج نے ہفتے کی صبح غزہ پر کئی فضائی حملے کیے ۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی جنوبی اسرائیل کے شہر اشکلون پر غزہ کی ساحلی پٹی سے  راکٹ فائر کیے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی