قابض اسرائیلی فوج کا غزہ کے ارد گر جنگی مشقوں کا آج دوسرا دن ہے۔ ان مشقوں کا آغاز پیر کی صبح کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے غزہ کے آس پاس جنگی منظر بنا دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے عبرانی زبان کی ایک ویب سائٹ پر کہا ہے یہ مشقیں آج بھی جاری رہیں گی۔ مشقوں کے دوران غزہ کے جنوب میں واقع بستیوں کے علاقوں کو کور کیا جائے گا۔
فوجی مشقوں میں اسرائیلی فوجی پوری طرح اسلحے اور بارود سے لیس ہوں گے۔ اس وجہ سے علاقے میں بعض جگہوں پر بندشں بھی لگائی جائیں گی۔