اتوار کی شام بیت لحم کے گاؤں حوسان میں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجی گاڑی ایک فلسطینی شہری پر چڑھ گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ حوسان کے مشرقی دروازے پر پُرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران میں فوجی جیپ نے ٹکر مار کر 50 سالہ شخص کو زخمی کردیا۔زخمی کو فوری طور پر ایک مقامی طبی مرکز لے جایا گیا۔
قابض فوج کی جانب سے آنسو گیس کے استعمال سے بہت سے شہری متاثر ہوئے۔
دوسری طرف، جنوبی غزہ کے قصبہ خزاعہ میں ایک فلسطینی خاندان کے افراد گولہ باری میں بال بال بچے۔ آئی او ایف نے ان کے گھر پر حملہ کیا تھا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ خزاعہ قصبے کے مشرق میں آئی او ایف کے ایک واچ ٹاور سے فائر کی گئی گولیاں النجار خاندان کے گھر میں گریں۔ خوش قسمتی سے کوئی مالی و جانی نقصان نہیں ہوا۔