اسرائیلی قابض انتظامیہ نے فلسطینی پُرعزم قائد یاسر بدرساوی کی چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔
بدروسائی، حماس کے رہ نما اور قانون ساز پارلیمان کے انتخاب میں امیدوار رہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ان کے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد انہیں گرفتار کیا تھا۔
8 ماہ کی انتظامی قید کاٹنے کے بعد رواں سال جنوری میں رہا ہونے والے یاسر بدرساوی اپنی عمر کے 10 سال اسرائیلی قید و بند میں گزار چکے ہیں۔