چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی صحافیوں کے قتل عام میں صہیونی ریاست پہلے نمبر

اتوار 12-جون-2022

امریکا میں کاؤنٹر کرینٹس آرگنائزیشن نے ایک تفصیلی مطالعہ شائع کیا ہے جس میں اس نے واضح کیا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست صحافیوں کو قتل کرنے، ان کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور ان پر مقدمہ چلانے میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

اس انتظام کے اندراسرائیل صحافیوں کو قتل کرنے کے پیمانے پر پہلے نمبر پر آتا ہے۔ دوسرے عالمی ممالک کے مقابلے میں جو مسلسل جنگیں دیکھ رہے ہیں یا جن میں منشیات اور جرائم پیشہ گروہ سرگرم ہیں۔

اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سالانہ 10 ملین باشندوں میں صحافیوں کی ہلاکت کی اوسط تعداد کی بنیاد پرمقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی نسل پرست حکومت کے ہاتھوں صحافیوں کا قتل دنیا میں سب سے زیادہ  اوریہ پوری دنیا کے مقابلے میں 73.4 گنا زیادہ ہے۔

سنہ 2000 سے لے کر اب تک غاصب صہیونی ریاست کئی صحافیوں کوان کے صحافتی کام کے دوران شہید کر چکی ہے۔ جن میں سے آخری صحافی غفران وراسنہ ہیں، جنہیں یکم جون کو العروب پناہ گزین کے قریب قابض فوجیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔  قبل ازیں گیارہ مئی کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے صحافی شیریں ابو عاقلہ کو پریس کوریج کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی