جمعه 24/ژانویه/2025

غذائی قلت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 32 اموات: عالمی ادارہ صحت

جمعرات 13-جون-2024

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشنکے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا ہے کہ تنظیم نے "غزہ میں غذائیقلت کے نتیجے میں ہونے والی 32 اموات کی تصدیق کی ہے، جن میں پانچ سال سے کم عمر کے28 بچے بھی شامل ہیں”۔

انہوں نے بدھ کے روزایک بیان میں مزید کہا کہ "7 اکتوبر سے ہم نے مغربی کنارے میں صحت کی سہولیاتپر 480 حملوں کا اندراج کیا، جس کے نتیجے میں 16 افراد شہید اور 95 زخمی ہوئے ہیں”

صحت کی خدمات محفوظطریقے سے فراہم کرنے میں ہماری نااہلی، صاف پانی اور صفائی کی کمی غذائی قلت کے شکاربچوں کے لیے خطرات میں نمایاں اضافہ کرتی ہے۔

غزہ کی پٹی میں وزارتصحت نے کل بدھ کو خبردار کیا تھا کہ "ہسپتال، صحت کے مراکز اور شمالی غزہ شہرمیںواحد آکسیجن پلانٹ بند ہو گیا ہےجس کی وجہاسرائیلی قابض فوج کے مسلسل کنٹرول اور کراسنگ کی بندش ہے۔

وزارت صحت نے ایکبیان میں کہا کہ "غزہ کی پٹی پر مسلسل اسرائیلی جارحیت اور کراسنگ پر اس کے قبضےکی وجہ سے ہم انتباہ کرتے ہیں کہ غزہ گورنری میں ہسپتال، صحت کے مراکز اور واحد آکسیجناسٹیشن کام کرنا بند کرچکا ہے‘۔

مختصر لنک:

کاپی