یکشنبه 04/می/2025

37 سالہ فلسطینی شہید سمیح عمارنہ کے جنازے میں ہزاروں شریک

اتوار 12-جون-2022

حماس نے فلسطینی شہید  سمیح عمارنہ کی شہادت کے سلسلے میں یوم سوگ منایا ہے۔ وہ ہفتے کے روز شہید ہو گئے تھے۔ جبکہ جنین کے علاقے میں وہ اسرائیلی قابض کی گولی سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ بعد وہ ہفتے کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

اس موقع پر حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہدائے فلسطین کا خون اسرائیلی جرائم کے خلاف انتفادہ کے آغاز کا باعث بنے گا۔  بیان میں جنین میں فلسطین کی آزادی کے لیے بہادری اور جرات کی بھی  تعریف کی گئی ہے۔

حماس کے اس موقع پر جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں بے رحمی سے بہایا جانے والا خون تمام تر بین الاقوامی کی خلاف ورزی پر مبنی اور انسانیت کے خلاف ہے۔ لیکن شہیدوں کا یہ لہو اسرائیلی قبضے کے خلاف قوت کا باعث بنے گا۔

اس سے قبل 37 سالہ شہید سمیح عمار کی نمازہ جنازہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فلسطینی پرچم لہرائے گئے اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ 

مختصر لنک:

کاپی