جمعه 15/نوامبر/2024

دمشق پر اسرائیلی حملے کی مذمت

اتوار 12-جون-2022

حماس نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت کے ترجمان جہاد طہ نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں کہا ”اسرائیل کے ان جارحانہ حملوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اس سے ہماری عرب قوم کے مفادات خطرے میں ہیں۔خطے میں اس دہشت گرد شناخت  سے لاحق خطرات سے بچنے  کے لیے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔”

واضح رہے جمعہ کے روز شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ ” شام کے دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے کا  مقابلہ کیا۔ داراحکومت کے جنوب میں اسرائیلی جارحیت کا کئی مقامات اور تنصیابت ہدف تھیں۔  تاہم شام کے موثتٓر فضائی دفاعی نظام نے اکثر اسرائیلی میزائل حملوں کو ناکام  بناتے ہوئے میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا۔”

شام کےسرکاری خبر رساں ”ثنا” نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کو صبح چار بج کر بیس منٹ پر دشمن نے گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کی جانب سے ایک  میزائل حملہ کیا۔  حملے کے اہداف میں دمشق شہر کے جنوبی  حصے کی کئی پوزیشنیں شامل تھیں۔” خیال رہے  اسرائیلی حملے میں دمشق کے بین الاقوامی ایئر پورٹ کو بھی ہدف بنایا گیا۔ 

مختصر لنک:

کاپی