جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے ہتھکنڈے

جمعہ 10-جون-2022

اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کی "خودمختاری کی تحریک” نے کانفرنس کا ایجنڈا "مشرقی بیت المقدس پراسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا” کا انکشاف کیا ہے۔ یہ کانفرنس کل جمعرات کو پرانے بیت المقدس میں کوہ الطور کی چوٹی پر واقع "بیت اوروت” آبادکاری چوکی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں اسرائیلی حکومت کے سینیر رہ نماؤں نے شرکت کی اور تین نکاتی  بحث میں حصہ لیا۔

تحریک نے کہا کہ یہ کانفرنس "میں دیوار[گریہ] کے ساتھ کھڑا ہوں اور خودمختاری کا مطالبہ کرتا ہوں” کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ میں اگلے سال کے ورک پلان میں سرفہرست نکات پر بحث کی گئی۔ القدس میں یہودیوں کی بالادستی کے قیام کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا تجزیہ کیا گیا۔ اگلے دو سالوں کے دوران یہودیوں کو الاقصیٰ میں آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائی کے قابل بنانا ہے۔

ربی شموئیل الیاہو، ربی آف صفد، اور یسرائیل گانز سمیت ربیوں نے تحریک پر زور دیا کہ وہ "مشرقی بیت المقدس” میں خودمختاری کے نفاذ کے لیے زور دیں اور "ھار ھبیت” کالونی میں تعمیرات پر فیصلہ کن اقدام کریں۔ پولیس اور سیکیورٹی کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔

صہیونیوں کی خود مختار تحریک کے مطابق اگلے مرحلے کے دوران مسجد اقصیٰ پر دراندازی کو مختلف طریقے اختیار کیے جائیں گے تاکہ وہ صرف یہودی تعطیلات تک محدود نہ رہیں۔

دریں اثنا یروشلم میں قابض میونسپلٹی کی فنانس کمیٹی نے بدھ کو مشرقی  بیت المقدس میں تعلیم کے شعبے پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے 514 ملین شیکل کا بجٹ مختص کیا۔ اس میں دیہی علاقوں میں کلاس رومز اور کنڈرگارٹنز کی تعمیر کے 18 منصوبے شامل ہیں۔ شہرمیں اسکول کی عمارتیں اور تعلیمی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

اس منصوبے میں مشرقی یروشلم کی بستیوں کو شہر کے مغربی حصے سے جوڑنے کی منظوری، لائٹ ریل کےلیے فیز A  میں کھدائی کے کام کے لیے بجٹ بھی شامل ہے۔

فیصلے کے مطابق کلاس رومز (کنڈر گارٹنز، اسکولوں) کی تعمیر کے لیے کل 310 ملین شیکل بجٹ منظور کیے گئے جن میں شیخ جراح کے محلوں میں 4 کنڈرگارٹن، ام طوبا میں 6 کنڈرگارٹن، گاؤں کے اسکول میں ایک ونگ اور 18 پرائمری کلاس رومز شامل ہیں۔

اس فیصلے میں لائٹ ریل کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 275 ملین شیکل مالیت کے بجٹ کی منظوری، بلیو لائن پر کام تیز اور مضبوط کرنے اور گرین لائن کا بندوبست کرنے کے علاوہ روٹ 16 تک جانے والی سڑکوں کو تیار کرنے کے لیے 33 ملین شیکل مختص کرنا شامل تھا۔

مختصر لنک:

کاپی