یکشنبه 04/می/2025

فلسطین کے مجاہدوں اور شہیدوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حماس

جمعہ 10-جون-2022

حماس موومنٹ نے  فلسطین کی آزادی پر فدا ہونےوالے شہید ابو ایھور کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر فلسطین ی کا اعلان ہے کہ فلسطین میں قابضین کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔  حماس ایسے تمام شہیدوں اور مجاہدوں کے ساتھ پوری طاقت سے کھڑی ہے جو مقدس مقامات اور سرزمین فلسطین کے تحفظ لیے اسرائیلی قبضے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔  

واجح رہے ابو ایھور کو اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی صبح الخلیل کے علاقے حلحول میں شہید کر دیا تھا۔ اس واقعے میں کئی فلسطین زخمی بھی ہوئے تھے۔ حماس  نے اس شہید ہونے والے ہیرو کے ساتھ زخمی ہونے والوں کی فوری صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق 27 سالہ ابو ایھور اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے فائرنگ کا نشانہ بنے اور انہیں ایک سے زائد گولیاں لگیں ۔ انہیں زخمی ہونے کے بعد بچانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ ابو ایھور کی شہ رگ کے ساتھ معد ے میں پیوست ہونے والی گولیاں جاں لیو ا ثابت ہوئیں ۔ 

مختصر لنک:

کاپی