غزہ گورنریوں میں ینگ مسلم ویمن ایسوسی ایشن اور حفظ قرآن کے مراکز نے قرآن فلیگ مارچ کا انعقاد کیا جس میں قرآن پاک حفظ کرنے والی 800 لڑکیوں نے شرکت کی۔
مارچ فلسطین چوک سے شروع ہوا اور عمر المختار شاہراہ کا چکر لگاتے ہوئے فلسطینی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ختم ہوگیا۔ شرکاء نے فلسطینی پرچم اور ہاتھوں میں قرآن پاک بھی اٹھا رکھے تھے۔
مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اس سیزن کے لیے "سیف القدس دوسرے جلوس” کے کیمپ شروع کرنے کا اعلان کیا، جس میں سیکڑوں لڑکیوں نے قرآن پاک حفظ کیا تھا۔
قانون ساز کونسل میں اسلامی تریک مزاحمت [حماس] کے پارلیمانی بلاک کے نمائندے مشیر المصری نے تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے غاصب ریاست کےساتھ بڑھتے چیلنجز میں فلسطینی قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔