فلسطینی شہریوں نے کل جمعہ کے روز نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصیٰ میں گنبد صخرہ ، مسجد کی چھت اور برہان الدین ایوبی کے منبر پر فلسطینی پرچم لہرائے۔
فلسطینی شہریوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر قومی پرچم لہرانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کی گئیں جن میں نوجوانوں اور بچوں کو مسجد اقصیٰ کے ایک گنبد پر فلسطینی پرچم لہراتے دکھایا گیا تھا۔
کل جمعہ کو لاکھوں افراد نےقابض اسرائیلی پابندیاں توڑ کر مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نماز جمعہ ادا کی۔
اسلامی اوقاف کے محکمہ نے بتایا کہ بیت المقدس، 48 کے مقبوضہ علاقوں اور مغربی کنارے کے ہزاروں مسلمانوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔
اس موقعے پرقابض پولیس نے پرانے شہر کے دروازوں، مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والی سڑکوں اور گلیوں اوراس کے بیرونی دروازوں پر بھاری نفری تعینات کی تھی جو فلسطینیوں کی جامہ تلاشی کے بعد انہیں مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دے دی رہی تھی۔