بدھ کی شب جنین کے جنوب میں یعبد قصبے پر اسرائیلی قابض فوج کے چھاپے کے دوران بلال عواد کبھا نے جامِ شہادت نوش کیا۔
راہِ خدا میں جان کا نذرانہ پیش کرنے پر حماس نے اظہارِ تعزیت اور غم زدہ خاندان کو صبرِ جمیل کی تلقین کی۔
قابض فوج کے اس ظالمانہ چھاپے کو "وحشیانہ جارحیت” قرار دیا جس کا مقصد اہلِ فلسطین کےآبائی گھروں کو مسمار کرنا تھا۔
حماس نے کہا: "شہادتوں کا سفر جاری ہے۔ ہمارے نوجوان مزاحمت کی داستانیں اپنے گرم لہو سے رقم کر رہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب ظالم صہیونیوں کا پنجۂ استبداد ٹوٹ جائے گا۔ ہمارے جسم سے جان ختم کی جا سکتی ہے، ہمارے دلوں سے ایمان کا جذبہ اور شہادت کا شوق ختم نہیں کیا جا سکتا۔”