جمعه 15/نوامبر/2024

مئی کے دوران فلسطین میں صحافتی آزادیوں پر 162 اسرائیلی حملے

جمعرات 2-جون-2022

فلسطین میں ذرائع ابلاغ کی آزادیوں کی نگرانی کرنے والی ایک کمیٹی کے ذریعہ شائع کردہ اعداد و شمار مئی کے مہینے کے دوران فلسطینی شہروں میں قابض ریاست کی کارروائیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست اور اس کے نام نہاد سیکیورٹی ادارے منظم انداز میں فلسطینی پریس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں نے منظم انداز میں فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

صحافیوں کی حمایت کرنے والی کمیٹی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ "یہ حملے فلسطینی عوام اور ان کے مقدسات کے خلاف قابض ریاست کے ذریعے کیے جانے والے حملوں کی کوریج کے دوران کیے گئے۔

 اور یہ حملے فلسطینیوں کو اپنے مقدس مقامات کے دفاع سے روکنے کی منظم اور سوچی سمجھی کوشش ہیں”۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض فوج کی طرف سے کیے گئے سب سے نمایاں حملے فلسطینی صحافی اور الجزیرہ کی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کا مجرمانہ قتل ہے جس میں قابض فوج نے ان کے جنازے کے دوران پریس کے عملے پر حملہ کیا۔

کمیٹی کی ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کے ہاھوں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں میڈیا کی آزادی کی 162 خلاف ورزیاں کی گئیں، جن میں سے 148 اسرائیلی حکام اور  11 خلاف ورزیاں سوشل میڈیا انتظامیہ کی طرف سے کی گئیں اور تین خلاف ورزیاں اندرونی فلسطینیوں  کی طرف سے کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی