پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی جرائم کا مقابلہ مل کر کرنا چاہیے، رافت ناصیف

منگل 31-مئی-2022

حماس کے رہنما رافت ناصیف نے کہا ہے کہ اتوار کو جو کچھ بیت المقدس اور غربِ اردن میں ہوا وہ مزاحمتی دھڑوں کو آپس کے اتحاد و اتفاق کی دعوت دے رہا ہے۔ ہمیں یک جان ہو کر غاصب صہیونی قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ 

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ خاص طور پر غربِ اردن میں مزاحمتی کارروائیوں کو بڑھانا اور کوششوں کو متحد کرنا چاہیے۔ انہوں نے جنین پناہ گزین کیمپ کو اس  کے لیے ایک نمونہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کے بقول، اسرائیلی جرائم صرف قبضے کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوں گے، لہذا اِن جرائم کا ہر سطح پر مل کر مقابلہ ضروری ہے۔

مختصر لنک:

کاپی