عرب پارلیمنٹ نے قابض اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے دہشت گردوں اور اسرائیلی پارلیمان ‘کنیسٹ’ کے ممبران کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کے اجازت دینے کی شدید مذمت کی۔
عرب پارلیمنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اس کی حدود میں اسرائیلی پرچم لہرانے کے واقعات سے کشیدگی کی چنگاریوں کو ہوا ملے گی جس سے خطے میں امن واستحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
عرب پارلیمنٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے اشتعال انگیز اور مداخلت پر مبنی کارروائیاں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں۔ عرب پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے اسرائیلی خلاف ورزیوں پر پابندی یقینی بنائے ورنہ خطے کی صورتحال بہت بگڑ جائے گی۔