جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، پاکستان نے واضح کر دیا

اتوار 29-مئی-2022

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی سرکاری یا نیم سرکاری وفد نے اسرائیلیوں سے کوئی ملاقات نہیں کی۔
 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ ملاقات کرنے والے وفد کے شرکاء پاکستانی نژاد امریکی شہری تھے جو اپنی وضاحت کر چکے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی، ہماری تمام تر ہمدردیاں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی