کل جمعہ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں یہودی آباد کاروں نے جنوب مشرقی علاقے شوفہ میں کسانوں پر گولیاں برسائیں جب وہ اپنی زمینوں میں کام کر رہے تھے۔
ایک عینی شاہد نے اطلاع دی کہ اونی ہیفٹز یہودی کالونی کے متعدد آباد کاروں نے شوفا گاؤں کے کسانوں پر گولیاں چلائیں۔خیال رہے کہ اونی ہیفٹز یہودی کالونی طولکرم کے قصبوں شوفا، کفا، کفر اللباد اور الحفصی گاؤں کی زمینوں پر بنائی گئی ہے۔
جبکہ زمین کے مالک کسان تحسین حامد نے کہا کہ آباد کاروں نے اس پر اور اس کے بھائیوں پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ اپنی اراضی پر زیتون کی کاشت کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہودی آباد کاروں کو اسرائیلی فوج کی طرف سے مدد فراہم کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے ان کی گاڑی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے بھائیوں نےیہودی آباد کاروں کو وہاں سےبھگا دیا۔