لبنان میں مسجد امامین حسنین کے امام اور ممتاز عالم دین سید علی فضل اللہ نے قابض اسرائیل اور اس کے مجرمانہ طرز عمل کے مقابلے میں فلسطینی عوام کی ثابت قدمی پر فلسطینی قوم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کی استقامت پرانہیں سلام پیش کرتے ہیں اور قابض دشمن کے خلاف فلسطینیوں کی جدو جہد کی حمایت کرتے ہیں۔
لبنان میں یوم مزاحمت اور آزادی کی بائیسویں سالگرہ کے موقع پر خطبہ جمعہ میں فضل اللہ نے کہا کہ ہم ایک بار پھرقابض صیہونی ریاست کا مقابلہ کرنے پر فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل اور انتہا پسند یہودیوں کی طرف سے مسلمانوں کے قبلہ اول کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے نتائج پر خبردار کیا اور کہا کہ قبلہ اول کو نقصان پہنچا تو اس کا ذمہ دار اسرائیل ہو گا۔
انہوں نے عالم اسلام،عرب ممالک اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کےدفاع میں فلسطینی قوم کا ساتھ دیں اور اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کی مدد کریں۔