اسرائیلی قابض افواج نے غزہ کے مشرق اور مغرب میں چرواہوں اور ماہی گیروں پر حملہ کیا ہے۔ فوجیوں نے ان پر البریج مہاجر کیمپ میں مشن گین سے فائر کھول دیا۔ غزہ کے مغرب میں اسرائیلی گن بوٹس نے فلسطینی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر فائرنگ کی۔ مبینہ طور پر کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
البریج کیمپ کے سرحدی علاقوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ کیمپ میں آرمرڈ بلڈوزر بھیجے گئے جنہیں 10 ٹینکوں کی مدد حاصل تھی۔ یہ ایک فوجی پوسٹ آئے تھے۔ اس ساری کارروائی کو جاری رکھنے کے لیے سموگ بموں سے کسانوں پر حملہ کیا گیا۔
بلڈوزروں سے زرعی زمینوں کی تباہی کا کام لیا گیا۔ یہ زمینیں سرحد سے کئی میٹر اندر واقع ہیں۔ غیر انسانی محاصرے کے دوران میں اسرائیلی فوج نے حملے جاری رکھے جس سے بعض مواقع پر لوگ ہلاک اور زخمی بھی ہوئے۔