جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن:یہودی آباد کاروں اور قابض فوج کے تشدد سے درجنوں فلسطینی زخمی

پیر 23-مئی-2022

فلسطن کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے جنوب مشرق میں قصبہ قصرہ میں یہودی آباد کاروں سے تصادم کے دوران کو درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں نے جنوبی علاقے میں دو لڑکوں کو بری طرح مارا پیٹا اور ان میں سے ایک کواغوا کرکے "مجدولم” بستی میں لے گئے۔

مکینوں، آباد کاروں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 18 شہری ربڑ کی گولیوں سے زخمی اور 4 افراد جھلس گئے۔ اس کے علاوہ آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے درجنوں افراد بے ہوش گئے۔

بعد ازاں ہلال احمر کے عملے نے مغوی لڑکی کو زخمی حالت میں بازیاب کراکا اور اسے رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی