چهارشنبه 30/آوریل/2025

نو فلسطینی شہدا کے جسد خاکی بدستور اسرائیلی فوج کی تحویل میں

ہفتہ 21-مئی-2022

فلسطینی اسیران کلب کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام اسیران تحریک کے نو شہداء کی لاشوں کو حراست میں لیے ہوئے ہیں۔

کلب نے ایک بیان میں مزید کہا کہ قابض اسرائیلی حکام نے اسیر تحریک کے شہداء کی لاشوں کے علاوہ 103 شہداء کی لاشیں اور 256  شہیدوں کی لاشوں کو قبضے میں لیے ہوئے ہیں۔ یہ تفصیلات القدس سینٹر فار لیگل ایڈ کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔

فلسطینی اسیران کلب نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی شہدا کے جسد خاکی کو قبضے میں رکھنےکا جرم گزشتہ دہائیوں کے دوران جاری ہے۔ یہ اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم میں سے ایک بڑا اور نمایاں جرم ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  سنہ 2015 کے آخر میں عوامی بغاوت کے پھوٹ پڑنے کے ساتھ قابض ریاست نے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے جسد خاکی قبضے میں لینے کا سلسلہ بڑھا دیا اور اس حوالے سے بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 1967ء کے بعد اب تک اسرائیلی فوج نے 228 فلسطینی شہدا کی لاشیں قبضے میں لیں۔

مختصر لنک:

کاپی