مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح کے مشرق میں سرحدی باڑ کے اندر دیوار فاصل سے متصل علاقے کے آسمان کی طرف ایک میزائل داغا۔
قابض فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ آئرن ڈوم نے غزہ کی پٹی کی فضائی حدود میں "مشکوک پرواز کرنے والی چیز” پر حملہ کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ "ہوائی ٹکڑا” پورے واقعے کے دوران فضائی کنٹرول یونٹس کے کنٹرول میں تھا اور اس نے "اسرائیلی” فضائی حدود (مقبوضہ فلسطینی علاقوں) کی خلاف ورزی نہیں کی۔