اسرائیلی قابض فوج نے طولکرم کے علاقے میں فلسطین ٹیکنیکل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات پر چڑھ دوڑی۔ آنسو گیس کی شدید فائرنگ سے متعدد طلبہ شدید متاثر ہوئے جنہوں نے سانس لینے میں مشکل کا سامنا کیا۔
قابض فوج بدھ دوپہر کو حملہ آور ہوئی۔ طلبہ کا تعاقب کیا۔ فوج نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور شدید آواز پیدا کرنے والے بم پھینکے جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ طولکرم کے مغرب میں بھی فلسطینی آبادی اور فوج میں ایسی ہی صورت حال پیدا ہوگئی لیکن کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔