چهارشنبه 30/آوریل/2025

برطانیہ: تاریخی فلسطینی بنک نوٹ 170000 پائونڈ میں نیلام

جمعرات 19-مئی-2022

ایک سو پائونڈ کا تاریخی فلسطینی بنک نوٹ 170000 پائونڈ میں نیلام ایک سو پائونڈ کا فلسطینی بنک نوٹ برطانیہ کی ایک چیریٹی شاپ پر ایک لاکھ 40 ہزار پائونڈ میں فروخت ہوا ہے۔ یہ رقم 174000 ڈالر بنتی ہے۔ برطانوی انتداب کے زمانے میں یہ نوٹ اعلیٰ سطحی افسران کو جاری کیا گیا تھا۔

السیکس میں چیریٹی شاپ کی برینٹ ٹائون برانچ میں یہ نوٹ اوکسفام کے رضا کار نے دریافت کیا تھا۔ ان کا نام پال وائین بتایا گیا ہے۔ چیریٹی کو دی جانے والی اشیاء دیکھتے ہوئے اسے یہ نوٹ ملا تھا۔ اس نے نیلام گھر سے رابطہ کیا تو ماہرین نے اس کی قدر 30 ہزار پائونڈ مقرر کی تھی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق پال نے بتایا ہے کہ اسے محسوس ہوا کہ اسے غیر معمولی چیز ملی ہے۔ جب یہ ایک لاکھ چالیس ہزار پائونڈ میں نیلام ہوا تو مجھے یقین نہ آیا۔

ایک پینٹنگ ایک لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی ہے جس میں روس یوکرائن جنگ کا حال بیان کیا گیا ہے۔

پال نے بتایا ہے کہ فلسطینی نوٹ بہت پرانا ہے۔ نیلام گھروں میں اس کی ابتدائی قیمت 30 ہزار پائونڈ لگائی گئی تھی۔ اب کی قیمت ایک لاکھ 70 ہزار پائونڈ لگائی گئی ہے۔

اس نیلامی میں امریکہ، مشرق وسطیٰ سمیت ممالک سے لوگوں نے نیلامی کی قیمت لگائی تھی۔ بنک نوٹ کے ماہر ایلسن فنگ نے تصدیق کی ہے کہ ایسے نوٹ موجود ہیں۔ اوکسفام کی ریٹیل ڈائریکٹر لورنا فالن کا کہنا ہے کہ ہم پال کے شکر گزار ہیں جس نے یہ نوٹ دریافت کیا ہے۔ اس طرح اوکسفام گلوبل مشن کو ایک بڑی رقم حاصل ہوئی ہے۔ یہ رقم مشرقی افریقہ کے قحط زدہ عوام اور یوکرائن کے مہاجروں پر خرچ کی جائیگی۔

مختصر لنک:

کاپی