اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] امریکا کی جانب سے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کے ایک انتہا پسند گروپ کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
حماس نے منگل کو جاری ایک بیان میں کہا کہ انتہا پسند صہیونی تحریک "کہانا کیچ” کو دہشت گردی کی فہرستوں سے نکالنے کے امریکی کے ارادے کی مذمت کرتےہیں۔
حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے ایک تحریری بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ فیصلہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ واشنگٹن کا طرز عمل غاصب اسرائیل کی حمایت اس کے انتہا پسند گروہوں کےساتھ ہے اور واشنگٹن فلسطینیوں کے خلاف مجرمانہ تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے۔
القانوع نے کہا کہ کہانا کیچ جیسے دہشت گرد گروپوں نے ہمارے بے گناہ شہریوں کا خون کیا۔ فلسطینیوں کے قتل عام اور غارت گردی میں اسرائیلی فوج کا ساتھ دیا۔
القانوع نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس دہشت گرد تحریک کے رہ نماؤں اور تمام انتہا پسند صہیونی گروہوں کو مجرمانہ قرار دے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔