اردن میں اخوان المسلمون نے اتوار کو کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطین کو دریا سے سمندر تک اور شمال میں راس النقورہ سے لے کر جنوب میں ام الراس تک آزاد کرانے کے لیے ان کی دلیرانہ مزاحمت کی حمایت پوری مسلم امہ اور اس کے تمام طبقات پر فرض ہے۔
اخوان نے فلسطینی نکبہ کی 74ویں سالگرہ کے موقع پر ’قدس پریس‘ کوجاری ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ اردن اور اس کے عوام کے لیے مزاحمت کی حمایت کا فرض زیادہ ضروری ہے۔
اخوان المسلمون کا کہنا ہے کہ اردنیوں نے پوری تاریخ میں ثابت کیا ہے کہ وہ فلسطین کے دفاع میں پیش پیش رہا ہے اور اب بھی سب سے آگے ہے۔
بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ اردن کے شہداء کا خون القدس اور فلسطین میں ایک باوقار تاریخ کا گواہ ہے۔ اردنی عوام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں۔
اخوان المسلمون نے صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات استوارکرنے کی تمام شکلوں کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے ممالک فلسطینی قوم پر ڈھائے جانے والے مظالم میں پیش پیش ہیں۔