شنبه 16/نوامبر/2024

ایک آبائی گھر، ایک تجارتی مرکز مسمار

بدھ 11-مئی-2022

اسرائیلی قابض فوج نے الخلیل میں فلسطینی قیدی کے آبائی گھر اور بیت المقدس میں ایک تجارتی مرکز کو مسمار کر دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق، الخلیل کے جنوب میں واقع یطّا قصبے میں قیدی محمد فضل ربیعی کی ملکیت 70 مربع میٹر کے مکان کو مسمار کر دیا۔
چار بچوں کے باپ ربیعی کو ایک سال قبل حراست میں لیا گیا تھا۔
ایک دوسری ظالمانہ کارروائی میں اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب مشرق کے جبل مکبر قصبے میں ایک تجارتی مرکز کو گرا دیا۔

مختصر لنک:

کاپی