جمعه 15/نوامبر/2024

کینسر کا شکار فلسطینی شہری اسرائیلی جیل سے رہا

جمعہ 29-اپریل-2022

جمعرات کو قابض اسرائیلی حکام نے کینسر کے مرض میں مبتلا قیدی عبدالباسط معطان کو 6 ماہ تک جاری رہنے والی انتظامی حراست کے بعد رہا کیا۔

رام اللہ کے گاؤں برقعہ کے رہائشیوں نے رہائی پانے والے فلسطینی شہری کا استقبال کیا۔ وہ ان سیکڑوں فلسطینیوں میں سے ایک ہیں جو اسرائیلی زنداں میں پابند سلاسل طبی غفلت کا شکار ہیں۔

قابض حکام نے معطان کو المناک اور انتہائی مشکل حالات کا نشانہ بنایا جس سے اس کی صحت خراب ہوگئی۔ اسے کینسر ہونے کا اعتراف کرنے سے انکار کردیا اور ان کی بیوی کی طرف سے اپنے شوہر کی خرابی صحت کے حوالے سے دی گئی درخواست پر غور نہیں کیا گیا۔

قابض حکام نے اسے 25 اکتوبر 2021 کوگرفتار کیا تھا۔اسے انتظامی حراست میں منتقل کر دیا تھا اور وہ چار بچوں کا باپ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی