جمعه 02/می/2025

لبنان میں کشتی کے المناک حادثے پر حماس کا اظہار افسوس

پیر 25-اپریل-2022

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے شمالی لبنان کے ساحلی شہر طرابلس کے قریب کشتی کے المناک حادثے میں ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سےجاری بیان میں تمام شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

لبنان وزیر ٹرانسپورٹ علی حمیہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہ کشتی کے حادثے میں ایک بچی سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 45 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثے میں 45 افراد  تا حال لا پتا ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی