ایک ہفتہ قبل جنین کے گاؤں پر اسرائیلی قابض فوج کے حملے کے دوران زخمی ہونے والا 20 سالہ فلسطینی نوجوان اپنے رب سے کیا وعدہ نبھا گیا۔
گذشتہ سوموار کو الیامون گاؤں میں اسرائیلی قابض فوج کی پرتشدد کارروائی میں لطفی ابراہیم لبدی کو سر میں گولی لگی تھی۔
لطفی لبدی کا جسدِ خاکی ابن سینا ہسپتال سے الیامون منتقل کر دیا گیا ہے۔ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کو آبائی قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔
حماس نے جاری کردہ ایک بیان میں تعزیت کا اظہار ان الفاظ میں کیا ہے: "فلسطینی شہید لطفی ابراہیم جمعہ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ وہ گذشتہ ہفتے مغربی کنارے کے گاؤں الیامون میں ایک چھاپے کے دوران میں اسرائیلی ظالم فوجیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔”
بیان میں مزید کہا گیا : "ہم شہید کے خاندان، جنین کے رہائشیوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے والے تمام فلسطینیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلکہ یہ فلسطینی عوام کی بھرپور مزاحمت کو جلا بخشے گا۔ قبضے کے خاتمے اور آزادی کی جدوجہد اپنی تمام تر قوت سے جاری رہے گی۔
جواں سال لطفی لبدی کی شہادت
جمعہ 22-اپریل-2022
مختصر لنک: